28 دسمبر، 2024، 2:55 PM

فلسطین کی حمایت میں یمنیوں کا دفاع قابل تعریف ہے، جنرل سلامی

فلسطین کی حمایت میں یمنیوں کا دفاع  قابل تعریف ہے، جنرل سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے کہا کہ مزاحمت کمزور نہیں ہوئی، سب دیکھ رہے ہیں کہ یمنی کس طرح فلسطین کا دفاع کر رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے المسیرہ ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطین کے دفاع میں یمن کے کردار کو سراہا۔

جنرل سلامی نے کہا کہ یمنی آج تک جس عزت و وقار کے ساتھ کھڑے ہیں، خدا کی مدد سے مزید مستحکم ہوں گے اور فتح انہی کی ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ مزاحمت کمزور نہیں ہوئی ہے اور آج سب دیکھ  رہے ہیں کہ یمنی عوام کس طرح فلسطین کا دفاع کر رہے ہیں اور غزہ کی حمایت میں ہر جمعہ کو ریلی نکال کر بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

جمعرات کو صہیونی فوج نے یمن کی الحدیدہ بندرگاہ اور صنعا ایئرپورٹ سمیت شہری تنصیبات پر جارحانہ حملے کیے جس کے نتیجے میں 6 افراد شہید اور 40 زخمی ہوگئے۔ تاہم  یمنی فوج نے جواب میں مقبوضہ فلسطین کے مرکزی علاقوں پر میزائل حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یمنی فوج نے اس عزم کو دہرایا کہ غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کے خاتمے تک یہ حملے جاری رہیں گے۔

News ID 1929137

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha